وزیراعظم کا ڈی جی خان میں ڈاکوؤں کےخلاف ایکشن کا اعلان

May 26, 2021


وزیراعظم عمران خان نے ڈیرہ غازی خان میں ڈاکوؤں کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے متعلق رینجرز کو ہدایت کردی ہے۔

لیہ کے عوام کے لیے صحت سہولت کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا صحت کارڈ کے اجرا سے صحت کا نظام بہتر ہوگا، نجی شعبے کی دلچسپی بڑھے گی۔

عمران خان نے کہا کہ نجی شعبے کو اسپتالوں کی تعمیر کے لیے سرکاری زمین فراہم کی جائے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی پسماندہ اضلاع پر زیادہ توجہ دینے کی پالیسسی خوش آئند ہے۔