شیخ رشید مثبت سوچ کے ساتھ مدد کریں تو یہ اچھی بات ہے، ناصر شاہ

May 26, 2021

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید مثبت سوچ کے ساتھ مدد کریں تو یہ اچھی بات ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی حکومت اگر مثبت مدد کرے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ پولیس امن و امان کے قیام کے لئے بہتر کام کررہی ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ قیام امن کے لئے سندھ پولیس نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

ناصر شاہ نے یہ بھی کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ مثبت سوچ کے ساتھ صوبائی حکومت کی مدد کریں تو یہ اچھی بات ہے۔