دریائے سندھ میں پانی کی قلت بڑھنے لگی

May 26, 2021

دریائے سندھ میں پانی کی قلت بڑھنے لگی، کاشت کاروں کو یکم جون تک چاول کی فصل کاشت نہ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

دریائے سندھ میں گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کی قلت بڑھنے لگی ہے۔

گڈو اور سکھر بیراج کی انتظامیہ نے کاشت کاروں کو یکم جون تک چاول کی فصل کاشت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انچارج کنٹرول روم کے مطابق سکھر بیراج پر پانی کی آمد 46 ہزار 5 اور اخراج 17 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گڈو بیراج پر پانی کی آمد 59 ہزار 560 جبکہ اخراج 48 ہزار 525 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 1 ہزار 995 اور اخراج 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انچارج کنٹرول روم کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی قلت 39 فیصد، سکھر بیراج پر 36 اور کوٹری بیراج پر 54 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔