نجوت سنگھ سدھو نے اپنی چھت پر سیاہ پرچم لہرا دیا

May 27, 2021

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کھلاڑی نجوت سنگھ سدھو نے بھارت میں کسانوں کیساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اپنے گھر کی چھت پر سیاہ پرچم لہرا دیا۔

انہوں نے ٹوئٹر پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی اہلیہ کو بھی ان کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

نجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ پچھلے 20 یا 25 برسوں سے کسان پریشان ہے جس کی وجہ سے پنجاب کے کسانوں کو تحریک چلانا پڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب آج ایک ساتھ تین زرعی قوانین کی جنگ لڑرہا ہے۔

ویڈیو پیغام کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ہر پنجابی کو کسانوں کی بھرپور حمایت کرنی چاہئے۔