پہلی ترجیح اپنے پیروں پر چلنا ہے، ٹائیگر ووڈز

May 28, 2021

امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح اپنے پیروں پر چلنا ہے، ری ہیب کا مرحلہ سب سے مشکل چیلنج ہے۔

چند ماہ قبل کار حادثے میں شدید زخمی ہونے والے ٹائیگر ووڈز نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اپنے معمولات زندگی میں تھوڑا بہت چلنے کی کوشش کرتا ہوں۔

ٹائیگر ووڈ کا کہنا تھا کہ گالفرز، فینز اور ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے نیک پیغامات بھیجے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کار حادثے میں شدید زخمی ہونے والے 45 سال کے گالفر ٹائیگر ووڈز تیزی سے صحت مند ہورہے ہیں۔