ویا ریال کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

May 28, 2021

یوروپا لیگ کا فائنل جیتنے کے بعد اسپینش کلب ویا ریال کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔

یوروپا لیگ کے فائنل میں ویا ریال نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو پینالٹی شوٹس پر شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ فاتح ٹیم کا وطن واپس پہنچنےپر شاندار استقبال کیاگیا۔

ویاریال اسٹیڈیم کے باہر فینز کی بڑی تعداد اپنے اسٹارز اور ٹرافی کی جھلک دیکھنے کے لئے موجود تھی۔

ٹیم نے ٹرافی کے ساتھ شہر کا اوپن بس ٹور بھی کیا جبکہ یہ ویاریال کی فٹبال ورلڈ میں پہلی بڑی کامیابی ہے ۔