فاسٹ اینڈ فیوریئس9 کی چین کے باکس آفس پر کامیابی کی رفتار بڑھ گئی

May 29, 2021

ہالی ووڈ کی ایکشن، تھرل اور خطرناک مناظر سے بھرپور فلم 'فاسٹ اینڈ فیوریس9' کی چین کے باکس آفس پر کامیابی کی رفتار بڑھ گئی۔

فلم نے ریلیز کے ایک ہفتے میں ہی 100 ملین ڈالر سے زیادہ کا بزنس کرکے ریکارڈ بنادیا ، فلم دنیا بھر سے اب تک 164 ملین ڈالرکما چکی ہے جب کہ امریکا میں ریلیز ہونا باقی ہے۔

رپورٹ کے مطابق'فاسٹ اینڈ فیوریس9' امریکا میں اگلے ماہ 25 جون کو ریلیز ہوگی ۔