• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا اماراتی ایئرلائن کے زخمی کپتان کو ٹیلیفون

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

اماراتی ایئر لائن کے زخمی کپتان نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران طیارے میں پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات بتا دیں۔

کپتان نے بتایا کہ شریک پائلٹ نے کہا کہ وہ عبادت کرنے جا رہا ہے، تاہم اچانک میرے سر پر چوٹ لگی۔ 

کپتان نے کہا کہ ابتداء میں مجھے لگا کہ طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے، لیکن مسلسل ضربیں لگنے پر احساس ہوا کہ شریک پائلٹ نے مجھ پر حملہ کیا ہے۔

کپتان کے مطابق میں نے جان بچانے کے لیے کاک پٹ کا دروازہ کھولنے کی بھرپور کوشش کی، جبکہ شریک پائلٹ اسے دروازہ کھولنے سے روکتا رہا، کیونکہ اگر ایسا نہ کرتا تو موت کا سامنا ہوتا۔

انہوں نے بتایا کہ بالآخر میں دروازہ کھولنے میں کامیاب ہو گیا، جس کے بعد لوگوں نے شریک پائلٹ پر قابو پا لیا اور طیارے کو سنبھال لیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید