• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجلینا جولی نے پھر دنیا کی توجہ غزہ کی تباہی کی طرف دلا دی

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی نے ایک بار پھر دنیا کی توجہ غزہ کی تباہی کی طرف دلا دی۔

تباہی کی سیٹلائٹ تصاویر شیئر کرتے ہوئے انجلینا جولی نے کہا ہے کہ غزہ میں پورے پورے علاقے ملبے میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں گھر، اسکول، اسپتال، سڑکیں اور بنیادی سہولتیں کچھ باقی نہیں رہا۔

انجلینا جولی نے خبردار کیا کہ سردی کی آمد سے قبل غزہ کے 94 فیصد لوگوں کو پناہ اور ضروری سامان کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اس پہلے بھی امریکی اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ غزہ فلسطینیوں اور ان کی مدد کرنے والوں کی اجتماعی قبر بن چکا ہے۔

انجلینا جولی کے بیان پر انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید