بلال قریشی اور عروسہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش

May 30, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بلال قریشی نے کچھ دیر پہلے ہی اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے اپنے نومولد بیٹے کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے۔


تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلال قریشی اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش پر بہت خوش ہیں۔

اداکار نے تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ ’اُن کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام اُنہوں نے رومان رکھا ہے۔‘

خوشی کے اس موقع پر بلال قریشی نے اللّہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے قرآن پاک کی آیت لکھی کہ ’اور تُم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں جُھٹلاؤ گے۔‘

بلال قریشی کے بیٹے کی پیدائش پر مداحوں اور شوبز ستاروں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ بلال قریشی نے سال 2015 میں اداکارہ عروسہ سے شادی کی تھی اور اس جوڑی کے بڑے بیٹے کا نام ’محمد سوہان‘ ہے۔