ٹورڈی اٹلی سائیکل ریس ایگان برنل نے جیت لی

May 31, 2021

ٹورڈی اٹلی سائیکل ریس ایگان برنل نے جیت لی ہے۔

21 مرحلوں پر مشتمل ٹورڈی اٹلی سائیکلنگ چیمپئن شپ کے آخری مرحلے میں سائیکلسٹ نے 30 اعشاریہ تین کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ، جس میں فلیپینو گانو سب سے آگے رہے ۔

لیکن اوور آل اسٹینڈنگ میں ایگان برنل نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور ٹائٹل اپنے نام کیا ۔

دوسری پوزیشن اٹلی کے ڈومینیوکروسواور تیسری پوزیشن برطانیہ کے سمون یٹس کی رہی۔