• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کل ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کل ہوگا۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم دوپہر ساڑھے 12 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 8 جولائی کو ہوگا۔ 

دوسری جانب ویسٹ انڈیز میں پاکستان ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین