عورت تاریخ کیوں نہیں لکھتی؟

June 04, 2021

صفیہ حیات

جس زمانے میں

عورت کے حقوق کے لیے بنیادی نعرہ ایجاد ہوا

اس سے اگلے دن

نفرت کے تھپڑ کی ابتداء ہوئی

کیلینڈر میں یہ بات درج نہیں

اس دن تماشا گاہ میں مسخرے نے

تالیاں بجاتے اعلان کیا

عورت بدحواسی کے راستوں پر چل پڑی ہے

ممکن ہے یہ باتیں

تاریخ کی کسی کتاب کا حصہ بنتیں

لیکن

ہم عورتوں نے وقت گزاری کے لیے

رومانوی کتابیں

اور کھانا پکانے کے طریقوں والے رسالے پڑھے

سو تاریخ یک طرفہ رہی