• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حدیقہ کیانی روتی کیوں نہیں؟ وجہ جان کر رونگٹے کھڑے ہو جائیں

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان کی صفِ اوّل کی سُپر اسٹارز گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی نہ رونے کی غیر معمولی عادت کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں حدیقہ کیانی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کی ایک منفرد اور غیر معمولی عادت سے پردہ اُٹھا دیا۔

گلوکارہ نے انکشاف کیا کہ میں کیمرے کے سامنے تو پھر رولیتی ہوں لیکن اپنی نجی زندگی میں کبھی نہیں روتی۔

انہوں نے اس کی رونگٹے کھڑے کر دینے والی حقیقت شیئر کی اور کہا کہ میری والدہ اپنی وفات سے قبل 17 برس تک بستر پر رہیں، جس نے مجھے غیر معمولی طور پر مضبوط بنا دیا۔

حدیقہ کا کہنا تھا کہ جب انسان کو اپنی ماں کو بیٹی کی طرح سنبھالنا پڑے تو اُسے بہادر بننا ہی پڑتا ہے، ایسے میں ٹوٹنے کی گنجائش نہیں ہوتی۔ اسی لیے میں اپنی والدہ کی زندگی میں اپنے خاندان کے لیے مضبوط سہارا بنی رہی اور کبھی نہیں روئی۔

حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ ڈرامے میرے لیے ایک طرح سے کتھارسس کا کام کرتے ہیں، جہاں میں اپنے دبے ہوئے احساسات کو آنسوؤں کے ذریعے باہر نکال سکتی ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید