• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ انتظامیہ نے افغان اسپیشل امیگرنٹ ویزا معطل کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے افغان اسپیشل امیگرنٹ ویزا معطل کردیا۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ افغان اسپیشل امیگرنٹ ویزا ہولڈرز کی حفاظتی استثنیٰ ختم کردی گئی ہے۔ 

امریکی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ نے افغان نژاد کی جانب سے نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد پابندیاں سخت کردی ہیں۔

افغانستان ان 12 ممالک میں شامل ہے جن پر جون میں مکمل سفری پابندی لگائی گئی تھی، 12 ممالک پر خصوصی امیگرنٹ ویزا پر بھی نئی پابندیاں لگی ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق یہ اقدام اسکریننگ، ویٹنگ اور معلومات کے تبادلے میں ناکامیوں والے ممالک کے خلاف کیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید