اقوام متحدہ میں غزہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت پر مبنی قرارداد کی حمایت نہ کرنے پر فلسطین نے بھارت کی مذمت کی ہے۔
فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں حالیہ بمباری کے خلاف اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کی بھارت نے حمایت نہیں کی۔
فلسطینی وزیر خارجہ نے بھارتی رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی حکومت نے ظلم کے خلاف عالمی رائے عامہ کی آواز کا ساتھ دینے کا اہم موقع گنوا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ظالمانہ اقدام کے خلاف ہر ملک کو آواز اٹھانی چاہئے تھی لیکن عالمی انسانی حقوق کونسل میں بھارت سمیت 14 ممالک نے مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ نہیں دیا۔
قرارداد میں اسرائیلی جارحیت کی انکوائری کے لئیے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔