ابوظبی: گاڑی کا ٹائر درست نہ ہونے پر بھی جرمانہ عائد ہوگا

June 05, 2021

ابوظبی پولیس نے ممکنہ حادثات کی روک تھام کیلئے نیا جرمانہ متعارف کروادیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ابوظبی میں اب گاڑی کا ٹائر درست نہ ہونے پر بھی جرمانہ لگایا جائے گا۔

ابوظبی پولیس کے مطابق گاڑی کا ٹائردرست نہ ہونے پر 500 درہم تقریباً 21 ہزار پاکستانی روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق گاڑی کے ٹائر درست نہ ہونے پر جرمانے کے ساتھ ساتھ ایک ہفتے کے لیے گاڑی بھی ضبط کی جائے گی۔

پولیس حکام کے مطابق شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گاڑیوں کے ٹائرز قابل استعمال حالت میں رکھیں، بصورت دیگر حادثات کا خدشہ ہوتا ہے۔