کوئٹہ: ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق

June 06, 2021

بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔

یہ افسوسناک واقعہ کوئٹہ کے علاقے مچ کے قریب پیش آیا جہاں ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب کوئٹہ میں چمالانگ میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرگیا۔

مقامی پولیس کے مطابق مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن جاں بحق ہوگیا۔