زیبرے نے پولیس کی دوڑیں لگوادی، ویڈیو وائرل

June 07, 2021

امریکی ریاست ٹینیس میں فرار ہونے والے ایک زیبرے نے پولیس کی دوڑیں لگوادی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پولیس نے زیبرے کو قابو کرنے کے لیے تقریباً تین گھنٹے تک کوششیں کیں جس کے بعد انہیں کامیابی ملی۔

زیبرے کو ایک اسکول کے پاس چہل قدمی کرتے دیکھا گیا جس کے بعد پولیس نے رسیوں کی مدد سے رات کی تاریکی میں پکڑنے کی کوشش کی، جانور نے مزاحمت بھی کی تاہم اہلکار اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے۔