ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی۔
نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی حکام نے مذکورہ شخص کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کئی دہائیوں سے جاری شیڈو وار میں ایران متعدد ایسے افراد کو سزائیں دے چکا ہے جن پر موساد سے روابط اور ایٹمی پروگرام کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔