ٹرین حادثے روزمرہ کا معمول بن گئے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن

June 07, 2021

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا گھوٹکی میں ٹرین حادثے سے متعلق کہنا ہے کہٹرین حادثے روزمرہ کا معمول بن گئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افسوسناک واقعے کی انکوائری کی جائے، روک تھام تب ہی ممکن ہے جب غفلت کے مرتکب افراد کو سزا دی جائے گی۔

مولانا فضل الرحمٰن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مریضوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ جے یو آئی کے کارکن متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کریں۔