جعلی کرنسی پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

June 07, 2021

خیبرپختونخوا پولیس نے جعلی کرنسی پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

پولیس حکام کے مطابق جعلی کرنسی پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق سرگودھا اور لاہور سے ہے جو خیبرپختونخوا سے جعلی کرنسی پنجاب اسمگل کرنا چاہتے تھے۔