اپر کوہستان: کوچ دریائے سندھ میں جاگری، 15 مسافر لاپتہ

June 07, 2021

ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان نےکہا ہے کہ پانی باہ کے مقام پر مسافر کوچ دریائے سندھ میں گرگئی۔

ڈی سی اپر کوہستان کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والی گاڑی میں 15 مسافر سوار تھے، جو تاحال لاپتہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھاری مشینری کی مدد سے دریا میں ڈوبنے والی مسافر کوچ نکال لی گئی ہے۔

ڈی سی اپر کوہستان نے کہاکہ گاڑی می ںسوار 15 مسافروں کی تلاش جاری ہے تاہم اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان نے کہاکہ مسافروں کی تلاش کا ریسکیو آپریشن کل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

یاد رہے گزشتہ روز مانسہرہ میں گاڑی دریا میں گرنے کے حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔