• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانسہرہ: گاڑی دریا میں جاگری، ایک خاندان کے 7 افراد جاں بحق


مانسہرہ میں پک اپ گاڑی دریائے سرن میں جاگری، اس حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق بدقسمت خاندان شاپنگ کے بعد ترمنگ جا رہا تھا کہ گوجرہ کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوگیا۔

حکام کے مطابق حادثے کے زخمیوں اور مرنے والوں کو کنگ عبداللہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین