سندھ حکومت سے کوئی زیادتی نہیں ہورہی، اسد عمر

June 08, 2021

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم نے سندھ حکومت کو بتا دیا کہ ان کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہورہی بلکہ سندھ کے لیے پی ایس ڈی پی میں اس سے پہلے اتنی رقم مختص نہیں کی گئی۔

پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ اگلے بجٹ میں سندھ کے ترقیاتی اخراجات کا 60 فیصد حصہ پی ایس ڈی پی مختص کرے گا۔

انہوںنے کہا کہ سکھر موٹروے کے لیے وفاقی حکومت اربوں کی سبسڈی دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے ساتھ شدید ناانصافی ہورہی ہے، سندھ کو پہلے سے کم بجٹ دیا جا رہا ہے۔