علیزے شاہ اب فوجی کَٹ کروائیں گی؟

June 08, 2021

پاکستان کی نو عمر خوبرو اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی نئے ہیئر کٹ پر ہونے والی تنقید کا سوشل میڈیا پر جواب دیا ہے۔

علیزے شاہ نے اپنے لمبے بال کٹوا کر نیا ہیئر کٹ لیا تھا جس پر اُنہیں خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ حال ہی میں علیزے شاہ نے اپنے بالوں کو مزید چھوٹا کروا لیا ہے اور نئے ہیئر کٹ کے ذریعے خود کو ایک نیا لُک دیا ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین بٹے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ علیزے شاہ لمبے بالوں میںاچھی لگتی ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ اس نئے ہیئر کٹ میں وہ مزید حسین لگ رہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے علیزے شاہ کے نئے ہیئر کٹ پر بنائی گئی میمز خوب وائرل ہو رہی ہیں جس پر علیزے شاہ کی جانب سے جواب دیا گیا ہے۔

علیزے شاہ نے اپنے نئے لُک پر بنائی گئی میم شیئر کی ہے جس میںاُنہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’اب آنے والے وقت میں علیزے شاہ نے فوجی کٹ کروا لینا ہے،‘ جسے علیزے شاہ کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کیا گیا ہے۔

علیزے شاہ کا میم کا جواب دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ’ہاں تو کوئی مسئلہ ہے کیا۔‘