جھوٹ بے نقاب ہوگیا، عمران خان سب سے بڑے کرپٹ ہیں، شازیہ مری

June 08, 2021

پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے وزیراعظم عمران خان کو سب سے بڑا کرپٹ قرار دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان سب سے بڑے کرپٹ ہیں، ان کے جھوٹ کا پلندہ اب بے نقاب ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بند کمروں میں عالمی مالیاتی ادارے سے ڈیل ہورہی ہے، آئی ایم ایف سے بند کمروں میں معاملات طے نہ کیے جائیں۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان مہنگائی اور کرپشن ختم کرنے کا کہتے تھے اور وہ اپنے دعویٰ کے مطابق اسے ختم نہ کرسکے۔

اُن کا کہنا تھاکہ اب یہ حکومت پریس کانفرنس کے علاوہ کچھ نہیں کرتی، ان کے جھوٹ کا پلندہ اب بے نقاب ہوگیا ہے، قرضے لینے کے حوالے سے آئین کی متواتر خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

شازیہ مری نے یہ بھی استفسار کیا کہ جس گروتھ کا حکومتی ارکان دعویٰ کرتے ہیں وہ گروتھ کہاں ہورہی ہے؟ صرف گروتھ مہنگائی کی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو گروتھ ریٹ حکومت بتارہی ہے ہمیں اس کا یقین نہیں، یہ لوگ آئی ایم ایف کے ساتھ بیٹھ کر کہ بجٹ بنا رہے ہیں۔

پی پی رہنما نے کہاکہ بند کمروں میں آئی ایم کے ساتھ ڈیل ہورہی ہے، پاکستان کا سودا ہورہا ہے، آج عمران خان بتائیں ایک پاکستانی شہری کتنا مقروض ہے۔