بہاولنگر: لڑکی کے ساتھ زیادتی کے ملزمان گرفتار

June 08, 2021

بہاولنگر میں 23 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے یہ واقعہ بہاولنگر کے چشتیاں اقبال نگر میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔