بہاولپور میں 20 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی گئی، لڑکی تھانے کے چکر لگاتی رہی لیکن پولیس نے ایک نہ سنی جس وجہ سے لڑکی نے دلبرداشتہ ہوکر زہر پی کر خودکشی کرلی۔
لڑکی کے والد کے مطابق گزشتہ روز اس کی بیٹی کو ملزم نے کھیتوں میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ لڑکی مقدمہ درج کرانے کے لئے تھانہ خیر پور ٹامیوالی کے چکر لگاتی رہی لیکن پولیس نے اس لڑکی کا مقدمہ درج نہیں کیا۔
لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر بیٹی نے خودکشی کرلی۔
دوسری جانب ڈی پی او صہیب اشرف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او اور دیگر پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔