سندھ حکومت سے درخواست ہے وفاق کے منصوبوں میں محبت دکھائے، عمرن اسماعیل

June 08, 2021


گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہسندھ حکومت سے درخواست ہے کہ وفاق کے منصوبوں میں محبت دکھائے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گلشن کرکٹ گراؤنڈ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ یہ کراچی کے لیے اسپیشل پیکیج ہے جو وزیراعظم نے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر منصوبوں کے دورے پر نکلا ہوں۔

گورنر سندھ نے دعویٰ کیا کہ کراچی کو اب تک دس ارب کی اسکیمیں دی ہیں، 70 فیصد اسکیموں کا پیسہ ریلیز کردیا ہے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ کے لیے 446 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ ایک سال میں ایس آئی ڈی سی ایل منصوبوں کا این او سی نہیں دیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت سے درخواست ہے کہ وفاق کے منصوبوں میں محبت دکھائے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ یہاں دنیا کی ساری این جی اوز کام کرسکتی ہیں مگر وفاق نہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کا منہ صرف وزیراعظم کو گالی دینے کے لیے کھلتا ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ساری چیزیں جھٹلائیں مگر جو کام ہے وہ تو مانیں۔