حمزہ شہباز نے پنجاب حکومت کو نااہل قرار دیدیا

June 08, 2021


پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے پنجاب حکومت کو نااہل قرار دے دیا۔

ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ وفاق کے قابل تقسیم محاصل میں سے پنجاب کے حصے میں 11 فیصد کمی ہوئی۔

انہوں نے مزید کہاکہ کٹوتی کے ساتھ ملنے والا بجٹ بھی پنجاب حکومت کی نااہلی کی بھینٹ چڑھ گیا۔

اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی 3 سال میں جنوبی پنجاب کیلئے پروپیگنڈا کےسوا کچھ نہ کرسکی۔