ابوظبی میں اوس کا کردار بہت اہم ہوگا، عماد وسیم

June 09, 2021

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ ابوظبی میں اوس کا فیکٹر بہت اہمیت کا حامل ہوگا۔

ایک بیان میں عماد وسیم کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کا مڈل آرڈر کمزور نہیں ہوا مضبوط ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی پرفارمنس سے زیادہ ٹیم کی جیت پر فوکس ہے۔

دوسری جانب کپتان لاہور قلندرز سہیل اختر نے کہا ہے کہ کمبی نیشن مختلف ہے لیکن کھلاڑی بہت اچھے ہیں تبدیلیوں سے فرق نہیں پڑے گا، ماضی بھلا چکے، ہماری حال کی پرفارمنس اچھی ہے، اسے مزید اچھا کریں گے۔