• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کے التوا سے مومینٹم پر خاص فرق نہیں پڑے گا ، سہیل اختر

کپتان لاہور قلندرز سہیل اختر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے التوا سے مومینٹم پر خاص فرق نہیں پڑے گا۔

سہیل اختر نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ بین ڈنک کو زیادہ چوٹ نہیں لگی تھی وہ فٹ ہیں، ابوظہبی میں میری اور لاہور قلندرز کی پرفارمنس اچھی رہی ہے، کمبینیشن مختلف ہے لیکن کھلاڑی بہت اچھے ہیں تبدیلیوں سے فرق نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹریننگ کا اچھا موقع ملا ہے اور اکٹھے ہونے سےفائدہ ہوا ہے ، ڈیوڈ ویسا کی کمی پوری نہیں کر سکتے انہوں نے شاندار پرفارمنسز دی ہیں ، جیمز فولکنر سے امید ہے کہ وہ ڈیوڈ ویسا کی کمی پوری کریں گے۔

سہیل اخترنے کہا کہ ماضی بھلا چکے، ہماری حال کی پرفارمنسز اچھی ہیں، اسے مزید اچھا کریں گے، شاہین آفریدی کو جہاں ضرورت ہوئی تو ضرور آرام دیں گے۔

کپتان لاہور قلندرز نے کہا کہ موسم پر کوئی پلان نہیں کر سکتے جو سہولیات دی جا رہی ہیں اس سے فائدہ اٹھائیں گے، آسٹریلین کھلاڑیوں کو شروع میں مسئلہ ہوا لیکن اب وہ عادی ہوگئے ہیں، ٹاس کا رول اہم ہوگا کیونکہ اوس دونوں ٹیموں کے لیے ہے۔

تازہ ترین