جامعہ کراچی میں روایتی چینی ادویات کی تختی کا افتتاح آج ہوگا

June 09, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں بدھ (9جون) سائنو پاکستان کوآپریشن سینٹر فار ٹریڈیشنل چائینیز میڈیسن (روائیتی چینی ادویات) کی تختی کا افتتاح ہوگا جبکہ اسی روز روائیتی چینی ادویات اور روائیتی یونانی ادویات کے موضوع پر ایک روزہ سائنو پاکستان سمپوزیم بھی منعقد ہوگا جس میں چین اور پاکستان کے ماہرین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔