لیڈز میں منشیات فرشوں کیخلاف کارروائی، 30 کلوگرام کوکین برآمد

June 09, 2021

لیڈز میں منشیات فرشوں کے خلاف کارروائی میں بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

ہیلی فیکس سے برطانوی میڈیا نے کہا ہے کہ کارروائی میں پولیس نے 30 کلوگرام کوکین قبضے میں لی۔

برطانوی میڈیا نے مزید کہا کہ منشیات رکھنےکے الزام میں 2 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے ایک شخص کو تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا۔