بابوسرٹاپ پر سیاحوں کی گاڑی خراب، سردی سے 3 سال کی بچی انتقال کرگئی

June 09, 2021

بابوسر ٹاپ پر سیاحوں کی گاڑی خراب ہوگئی ، شدیدسردی میں 3 سال کی بچی انتقال کرگئی۔

ریسکیو انچارچ کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی مدد کے لیے ریسکیو ٹیم گئی جن کے ساتھ مکینک بھی موجود تھا۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کا تعلق ناران سے تھا، سیاحت کے لیے بابو سر آئے تھے۔