جو بھی کامیابی ہورہی ہے اس میں وزیراعظم کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، ثانیہ نشتر

June 10, 2021

معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ جو بھی کامیابی ہورہی ہے اس میں وزیراعظم کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، حکومت کی مخلص کوشش جاری ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ہم نے 138 اضلاع کو بلا سود قرض دینا ہے، سماجی تحفظ کے لیے وظائف بھی دیئے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ وزیراعظم کی سپورٹ کے بغیر یہ سارے کام نا مکمل تھے، لاک ڈاؤن میں احساس پروگرام بڑا چیلنج تھا۔

انہوں نے کہا کہ 24 ملین لوگ یا تو مزدور ہیں یا دیہاڑی دار ہیں، کورونا کی کیش ترسیل کے پیچھے چھپ کر نہیں کہتی کہ باقی ٹارگٹ پورے نہیں کیے۔

ثانیہ نشتر نے کہا کہ 50 نشو ونما سینٹر پاکستان کے پسماندہ اضلاع میں بنائے، بلاسود قرضوں کو 138 ڈسٹرکٹ تک لائے، انڈر گریجویٹ کے سلسلے میں اسکالر شپ کے دوسرے سال کا ٹارگٹ پورا کیا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا کے دوران نچلا طبقہ بے روز گار ہوا۔