حاجیوں کو فائزر ویکسین لگانے کا معاملہ، کوویکس معاہدہ آڑے آگیا

June 10, 2021

بیرون ممالک جانے والوں اور حاجیوں کو فائزر ویکسین لگانے کے معاملے پر کوویکس معاہدہ آڑے آگیا، فائزر ویکسین صرف کم قوت مدافعت والوں کو لگ سکتی ہے۔

حکام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین بیرون ممالک ورک، تعلیم اور حج پر جانے والوں کو نہیں لگ سکے گی۔

وزارت صحت کے مطابق حکومت نے فائزر صرف کم قوت مدافعت والے افراد کو لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فیصلہ کوویکس کے ساتھ معاہدے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان کوویکس معاہدے کی پاسداری کرنے کا پابند ہے، فائزر ویکسین کم قوت مدافعت والے افراد کو ہی لگائی جائے گی، دائمی امراض کے شکار افراد بھی ویکسین لگواسکیں گے۔