جسٹس محمد امیر بھٹی کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کی سفارش

June 11, 2021

لاہور (نمائندہ جنگ )جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس امیر بھٹی کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کر دی۔جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ہوا جس میں لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے لیے جسٹس امیر بھٹی کی سفارش کی گئی۔