مریم نفیس کا فردوس عاشق اعوان کی ویڈیو پر ردعمل

June 11, 2021

اداکارہ مریم نفیس نے سوشل میڈیا پر وائرل فردوس عاشق اعوان اور قادر مندوخیل کی تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کی ویڈیو پر ردعمل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر سے لے کر انسٹاگرام تک ہر جگہ لائیو شو میں تلخ کلامی کی ویڈیو زیرگردش ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’کوئی احتساب وغیرہ ہوتا بھی ہے یا نہیں۔

ہیش ٹگ کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا بن گئے ہیں ہم؟‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندو خیل سے ہاتھا پائی اور تلخ کلامی کی ویڈیو لیک ہوگئی تھی۔

فردوس عاشق اعوان کا اس ویڈیو پر ردعمل میں کہنا تھا کہ جو ویڈیو لیک کی گئی ہے وہ سلیکٹو ہے اسی لیے وہ چاہتی ہیں کہ مکمل ویڈیو لیک ہو۔