سرگودھا: زیادتی کے بعد 11 سال کا لڑکا قتل

June 11, 2021

صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں زیادتی کے بعد 11 سال کے لڑکے کو قتل کردیا گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد قتل ہونے والے لڑکے کو 3 روز قبل اغوا کیا گیا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق 11 سالہ علی حیدر نماز پڑھنے کے لیے گیا تھا جس کے بعد وہ گھر واپس نہیں آیا۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکے کی لاش گندے پانی کے جوہڑ سے ملی جبکہ قاتل کی تلاش جاری ہے۔