کراچی:بلاول ہاؤس کے میڈیا سیل میں آتشزدگی

June 11, 2021

کراچی کے علاقے کلفٹن میں سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائش گاہ بلاول ہاؤس کے میڈیا سیل میں آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع پر شہر کے مختلف مراکز سے آگ بجھانے والا عملہ اور 6 فائر بریگیڈ آگ بجھانے کے لئے روانہ کی گئیں۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے قبل عملے نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی۔

آتشزدگی کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، جبکہ فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوںمیں مصروف ہیں۔