بنگلادیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن ڈھاکا لیگ کے دوران آپے سے باہر

June 11, 2021


بنگلادیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن ڈھاکا لیگ کے دوران کھلیے گئے میچ میں آپے سے باہر ہوگئے، شکیب الحسن دوران میچ 2 مرتبہ امپائرز سے لڑ پڑے اور اسٹمپس اکھاڑ پھینکیں۔

ڈھاکا لیگ میں دوران میچ شکیب الحسن کی حرکت پر شائقین مایوس ہوگئے، شائقین کی تنقید کے بعد شکیب الحسن نے اپنی حرکت پر معافی مانگ لی۔

شکیب الحسن نے کہا کہ میری حرکت سے میچ خراب ہوا جس پر میں معذرت خواہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے آئندہ کوئی ایسا عمل نہیں ہوگا۔