کے الیکٹرک عوام کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی، حافظ نعیم

June 12, 2021

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کراچی کے عوام کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، کے الیکٹرک کی ناکامی ونا اہلی وفاقی حکومت کی نا اہلی و ناکامی ہے۔وفاقی حکومت اور نیپرا کے الیکٹرک کی سرپرستی ختم کریں، عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہم نہ کرنے اور معاہدے کے مطابق پیدواری صلاحیت میں اضافہ نہ کرنے پر کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کرے اور اس کا لائسنس منسوخ کیا جائے، وفاق بتائے کہ ایک پرائیویٹ کمپنی جو عوام کو ریلیف نہیں دے رہی اسے ہر سال اربوں روپے کی سبسڈی کیوں دی جا رہی ہے،،وزیر اعظم عمران خان کے الیکٹرک پر واجب الاداء رقم 500 سو ارب روپے معاف کروانا چاہتے ہیں، جو افسوسناک،قابل مذمت اور کراچی کے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے،12جون کو کے الیکٹرک ہیڈ آفس پر دھرنا ہو گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شارع فیصل پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،دھرنے سے ڈپٹی سیکریٹری جماعت اسلامی کراچی وسابق رکن سندھ اسمبلی یونس بارائی، امیر ضلع ائیر پورٹ توفیق الدین صدیقی ودیگر نے بھی خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے عوام کو دہرے عذاب میں مبتلا کیا ہوا ہے، ایک طرف لوڈشیڈنگ ختم نہیں کی جا رہی دوسری طرف اوور بلنگ کی شکایات بھی مسلسل بڑھتی جا رہی ہیں، کے الیکٹرک کے تیز میٹرز چیک کرنے والا کوئی غیر جانبدار ادارہ موجود نہیں، عوام کی کوئی شنوائی نہیں۔