شکیب کا میچ میں امپائر سے جھگڑا،وکٹیں اکھاڑ دیں، تنقید پر معذرت کرلی

June 12, 2021

ڈھاکا (جنگ نیوز) بنگلادیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن ڈھاکا لیگ کے دوران کھلیے گئے میچ میں آپے سے باہر ہوگئے۔ وہ میچ کے دوران دو بار امپائرز سے لڑ پڑے اور اسٹمپس اکھاڑ پھینکیں۔ ڈھاکا لیگ میں دوران میچ شکیب الحسن کی حرکت پر شائقین مایوس ہوگئے۔ شائقین کی تنقید کے بعد شکیب الحسن نے اپنی حرکت پر معافی مانگ لی۔ شکیب الحسن نے کہا کہ میری حرکت سے میچ خراب ہوا جس پر میں معذرت خواہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے آئندہ کوئی ایسا عمل نہیں ہوگا۔