قرآن پاک کی اشاعت میں استعمال کاغذ کی درآمد پر چھوٹ

June 12, 2021

اسلام آباد(اے پی پی) قرآن پاک کی اشاعت میں استعمال ہونے والے کاغذ کی درآمد پر چھوٹ کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی تجویز دی گئی۔وزیرخزانہ شوکت ترین نے بجٹ اجلاس میں کہاکہ قرآن پاک کی پائیدار اور اچھی کوالٹی کے کاغذ پر پرنٹنگ اور اشاعت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس سلسلے میں قرآن پاک کی پرنٹنگ اور اشاعت کےلئے استعمال ہونے والے اچھی کوالٹی کے آرٹ اور پرنٹنگ پیپر کی درآمد پر چھوٹ دی دی گئی ہے۔