خسرو بختیار اور بھائی کیخلاف نیب درخواست پر فیصلہ محفوظ

June 12, 2021

لاہور کی احتساب عدالت نے وفاقی وزیر خسرو بختیار اور ان کے بھائی کے خلاف نیب تحقیقات کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

لاہور کی احتساب عدالت نے احسن عابد نامی درخواست گزار کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا۔

درخواست گزار احسن عابد نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ نیب نے عدالتی احکامات کے باوجود وفاقی وزیر خسرو بختیار اور ان کے بھائی کے خلاف تحقیقات مکمل نہیں کیں۔