پاکستان استطاعت سے بڑھ کر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹ رہا ہے، وزیراعظم عمران خان

June 12, 2021

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی استطاعت سے بڑھ کر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹ رہا ہے۔

عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پاکستان کی ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کام کی پیشرفت کو سراہتے ہوئے ایک گراف شیئر کیا۔

اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان اپنی استطاعت سے بڑھ کرموسمیاتی تبدیلی سے نمٹ رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اپنی آنے والی نسلوں کی بہتری کے بارے میں سوچ رہا ہے۔