آن لائن آرڈر: خاتون کو چکن کی جگہ تولیہ فرائی کرکے بھیج دیا

June 12, 2021

فلپائن کے شہر منیلا میں ایک عجیب و غریب واقعہ اُس وقت دیکھنے کو ملا کہ جب ایک خاتون کو آن لائن آرڈر میں فرائیڈ چکن کی جگہ تولیہ فرائی کرکے بھیج دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابقفلپائن کے شہر منیلا سے تعلق رکھے والی ایلیک پیریز نامی خاتون نے ایک معروف فاسٹ فوڈ ریستوران سے فرائیڈ چکن آرڈر کیا۔


اس کے بعد خاتون کو جب اُن کا آرڈر ڈیلیور کیا گیا تو خاتون نے اپنے بیٹے کے لیے فرائیڈ چکن کا ٹکڑا کاٹنے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہیں کیونکہ وہ بہت سخت تھا۔

جب خاتون چھری سے کوشش کرنے میں ناکام رہیں تو اُنہوں نے اپنے ہاتھوں کا استعمال کیا اور جب اُنہوں فرائیڈ چکن توڑی تو وہ حیران و پریشان ہوگئیں کیونکہ اُس میں چکن کی جگہ فرائی کیا ہوا تولیہ تھا۔

خاتون نے اپنے غصے کا اظہار کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا رُخ کیا اور اپنے فیس بُک اکاؤنٹ پر اپنے کھانے کے آرڈر کی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کیں۔

اس کے ساتھ ہی خاتون نے ریستوران مالکان کی غفلت پر اُنہیں خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا، دیکھتے ہی دیکھتے ہی خاتون کے آرڈر کی ویڈیوز دُنیا بھر میں وائرل ہوگئی ہیں۔