فارما انڈسٹری کو مراعات دیں جو اگلے سال مزید بڑھائینگے: مشیرِ تجارت

June 12, 2021

وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ فارما انڈسٹری کو مراعات دی ہیں جسے اگلے سال مزید بڑھائیں گے۔

وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے گزشتہ روز پیش کیئے گئے بجٹ 22-2021ء کے حوالے سے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کی۔

ان کے ہمراہ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار اور مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد بھی تھے۔

مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد نے اس موقع پر کہا کہ برآمدات کو بڑھا کر یہ سلسلہ برقرار بھی رکھنا ہے، پاکستان کو برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ سال ٹیکسٹائل کی برآمدات 20 ارب ڈالر تک پہنچائیں گے، پاکستان کو برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے۔

مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ سال ٹیکسٹائل کی برآمدات 20 ارب ڈالر تک پہنچائیں گے، ادویات سازی کی برآمدات بڑھانے پر توجہ ہے۔